اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ٹاپ بیوروکریسی کے لیےاچھی خبر ہے کہ ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس رواں ہفتے بلائے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاورڈسلیکشن بورڈکااجلاس 5مارچ کو متوقع ہے۔ ا سیٹبلشمنٹ ڈویژن نےبورڈاجلاس کےلیے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔ گریڈ21سے22 کےلیے40سےزائد آسامیوں پرترقیوں کاجائزہ لیا جائےگا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کو گریڈ22 میں ترقی دینےپرغورکیا جائےگا۔ سیکریٹری ٹووزیراعظم اسدالرحمن گیلانی کاکیس گریڈ22میں ترقی کے لیےپیش ہوگا۔چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگریال کوگریڈ22 میں ترقی ملنےکاامکان ہے۔ سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین احمد وانی کوگریڈ22 میں ترقی د یےجانےکا امکان ہے۔ ایڈیشنل سیکریٹری انچارج پیٹرولیم ڈویژن مومن آغاکوگریڈ 22میں ترقی دینےپرغورہوگا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زا ہداختر زمان کوگریڈ 22میں ترقی دینے پر غورکیاجائےگا۔ارم بخاری،ساجد بلوچ،جودت ایاز۔ندیم محبوب کو گریڈ 22 میں ترقی دینےپرغورہوگا۔ عنبرین رضا،عثمان اختر باجوہ،مصدق احمد خان،عطاء الرحمن کےناموں پرغورہوگا۔ وسیم اجمل چوہدری،داود محمد،شکیل احمد منگنیجو کے کیسز بھی زیرغور آئیں گے۔پولیس سروس کےاحمد مکرم اورعامر ذوالفقارخان کوترقی دینے پرغورہو گا۔پولیس سروس کےمحمدفاروق مظہراورآصف سیف اللہ پراچہ کے ناموں پر غور ہوگا۔پولیس سروس کےعمران یعقوب منہاس کے نام بھی ترقی کے لیے زیرغورآئےگا۔انفارمیشن گروپ کی عنبرین جان کو گریڈ بائیس میں ترقی ملنے کا امکان ہے۔ فارن سروس ۔آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس اور ایف بی آر کے افسران کے کیسز بھی زیر غور آئیں گے۔