• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خان اکیڈمی اور وزارت تعلیم میں سنگ میل ایم او یو پر دستخط

اسلام آباد (جنگ نیوز ) ایک اور سنگ میل حاصل کرلیا گیا ہے ۔ جس کے تحت خان اکیڈمی اور وزارت تعلیم میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو گئے ہیں ۔ یہ پاکستان میں تعلیم کے فروغ اور اسے انقلابی بنانے کی جانب نمایاں پیش رفت ہے اس شر اکت داری کا مقصد اسکولوں میں خان اور عام کرنے کےلیے خان اکیڈمی کے مصنوعی انٹیلی جنس سے چلنے والے معلم (ٹیوٹر ) خا منگو کو بروے کا لانا اس سمجھوتے کے تحت خان اکیڈمی فیڈل ڈائر یکٹوریٹ آف ایجو کیشن کے اساتذہ کو خا منگو کے موثر استعمال کےلیے تر بیت فراہم کرے گی تاکہ کلاس رومز میں طلبا و طالبات کو جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے روشناس کرایا جا ئے ۔ یہ اقدام تعلیمی اصلاحات میں گیم چینجرثابت ہوگا ۔ جس سے طلبا و طالبات کو ان کی انفرادی ضروریات کے مطابق تجربہ حاصل ہوگا ۔ وفاقی وزارت تعلیم ملک میں تعلیمی معیار کی بہتری کےلیے سر گرمی سے مصروف عمل ہے ۔ خان اکیڈمی کے ساتھ شراکت داری وزارت تعلیم کا عہدنامہ ہے تا کہ ملک میں معیار تعلیم کو بلند کرنے کےلیے جدید تر ین ٹیکنالوجی کو بروئے کا رلایا جائے ۔

ملک بھر سے سے مزید