• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کا پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت کاپرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اور دکانیں سیل ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی موادجس قیمت پرفروخت کریں وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔

ملک بھر سے سے مزید