اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید انور محمود کی دعوت افطار وزارت اطلاعات کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس افسروں اور صحافیوں کی بڑی ری یونین تقریب میں بدل گئی ،حسب روائت سید انور محمود کی دعوت افطار میں سینئر صحافیوں ،وزارت اطلاعات و نشریات کے اعلیٰ حکام بڑی تعداد میں شریک تھے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اس تقریب کے خصوصی مہمان تھے ،وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی ،وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات امبرین جان ، دانیال گیلانی ، وزیر اعظم کے پریس سیکرٹری ارشد منیر ، سابق سیکرٹری شفقت جلیل ، اعظم خان ، وزیر اعظم کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی ، رائے ریاض حسین ، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ ، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسین ، سابق پریس سیکرٹری وزیر اعظم سید عمران گردیزی ، فوزیہ شاہد ،ثمینہ وقار ، سابق وزیر اطلاعات نثار میمن ، طارق امام سمیت سینئر عہدیدار موجود تھے ۔