• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت ہم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے، میئر کراچی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی حکومت ہم سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرے، رمضان میں سحرو افطار کے اوقات میں جاری گیس لوڈشیڈنگ پر تشویش ہے۔یہ بات انہوں نے منگل کے روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہی۔ میئر کراچی نے کہا کہ سحر و افطار کے وقت کراچی کی عوام کو گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا ہے، ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ رمضان المبارک میں خصوصاً سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، آئین کا آرٹیکل158 اس بات کی یقین دہانی کراتا ہے کہ جس صوبے سے گیس دریافت ہوگی سب سے پہلے اس صوبے کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا۔
ملک بھر سے سے مزید