کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے کراچی میں منگل کو بھی سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہ ماہ صیام کے پہلے روز سےہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی، سحر و افطار میں گیس بندش کا خاتمہ کیا جائے،گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کررکھا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جسکی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار میسر نہیں۔