کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سیمنٹ کی ایکسپورٹ میں اضافہ،پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (APCMA) کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق، فروری 2025میں صنعت کی مقامی سیمنٹ کی فروخت 3.065ملین ٹن رہی جو فروری 2024میں 2.869ملین ٹن تھی یہ نمو 6.82 فیصد کا معمولی اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ برآمدات کی ترسیلات میں34.30فیصد کا اضافہ ہوا اور فروری 2025کی ایکسپورٹ 531,736ٹن رہی جو فروری 2024میں 395,935ٹن تھی۔ فروری 2025میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.596ملین ٹن رہی جو گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 3.265ملین ٹن رہی تھی اور سطرح سیمنٹ کی مجموعی فروخت 10.15فیصد کے اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔فروری 2025 میں شمالی علاقے کے سیمنٹ ملز نے 2.556 ملین ٹن سیمنٹ فروخت کی، جو فروری 2024 میں 2.433 ملین ٹن کی فروخت کے مقابلے میں 5.06فیصد کا اضافہ ہے۔