اسلام آباد (ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار) شہزاد ٹائون پولیس نے دہشت گردی، ڈکیتی، بلوے، کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کے الزام میں گرفتار لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی اہلیہ مہتمم جامعہ حفصہ ام احسان سمیت 16 دیگر طلبہ و طالبات کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا۔ ام احسان پہلے ہی گیارہ روز سے جسمانی ریمانڈ پر ہیں، پولیس نے چاروں طرف سے لال مسجد کے اردگرد شاہراہوں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے، جس سے جی 6 سستا بازار نہیں لگایا جا سکا۔