• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی میں مبینہ بھتہ خوری کا معاملہ، فائرنگ سے 3 سالہ بچہ زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی میں مبینہ طور پر بھتہ خوری کے معاملہ پر فائرنگ کے واقعے میں گولی لگنےسے3سالہ بچہ زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق نیو کراچی تھانہ کی حدود 5نمبر چڑھائی کے قریب گولی لگنے3سالہ تیمور ولد نبیل زخمی ہوگیا، واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیا،ایس ایچ او تھانہ شاہراہ نور جہاں فیض الحسن نے بتایا ہےکہ مسلح ملزمان فروٹ کے ٹھیلے والوں سے بھتہ وصول کررہے تھے اس دوران بھتہ نہ دینے پر ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موقع پرموجود کم سن بچہ زخمی ہوگیاایس ایچ او فیض الحسن نے بتایا کہ بھتہ خوروں کا تعلق لیاری گینگ وار سےہے ،پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
ملک بھر سے سے مزید