کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاستداں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دھونس اور دھمکی سے حکومت چلانے کی کوشش کررہے ہیں،وہ چھوٹے ملکوں کو بھی دبائو میں رکھنا چاہتے ہیں جبکہ چین اور روس کی قرضوں پر ڈوبا ہوا امریکا اس وقت چین، کینیڈا، روس کی بھی اپنے دبائو میں لانے کی ناکام کوشش کررہا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی درآمدات پر اضافی ٹیرف لگانے کے اعلان کے بعد چین نے بھی جوابی طور پر امریکی درآمدات پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس قسم کی جنگ سے دنیا میں امن اور معاشی ترقی نہیں ہوسکے گی۔