اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے کمشنر ملتان عامر کریم خان نے گیلانی ہاؤس میں ملاقات کی۔ملاقات میں ایم پی اے رانا اقبال سراج اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر جاوید صدیقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ عوام کو صحت ،تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔دریں اثناء ملتان میں درگاہ حضرت موسیٰ پاک میں اپنے والد کی 47 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئےچیئر مین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ میرے والد گرامی سید علمدار حسین گیلانی کی خطے کےلئے خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرے والد اپنی زندگی میں ہر تیسرے روزے کو اپنے احباب کے لئے افطاری کا اہتمام کرتے اور افطاری کو حضرت بی بی فاطمہ سے منسوب کرتے تھے۔