• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، حساس ادارے کا افسر گھر کے سامنے فائرنگ سے شہید

پشاور( نمائندہ جنگ) تھانہ مچنی گیٹ کی حدود ورسک روڈ پرنامعلوم افراد نے حساس ادارے کے انسپکٹر کو گھر کے سامنے ٹارگٹ کلنگ کے نشانہ بناڈالا اورفرارہو گئے ۔تھانہ مچنی گیٹ پولیس کے مطابق حساس ادارے کاانسپکٹر شاہ انور ولد عبدالحنان عزیر ٹائون میں اپنے گھر سے نکل کر ڈیوٹی کے لئے گاڑی میں جارہے تھے کہ گھر کے قریب موٹرسائیکل سوارافراد نے فائرنگ کرکے انہیں شہید کردیا اور فرار ہو گئے ٗپولیس کا کہناہے کہ ملزمان موٹرسائیکل سوار تھے اورانہو ں نے کلاشنکو ف سے فائرنگ کی ٗپولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں واردات کے بعد موقع پر پہنچ گئیں اورانہوں نے شہید انسپکٹر کے ورثاء اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کئے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ٗتفتیشی ٹیموں کا کہناہے کہ جائے وقوعہ کے آس پاس کے علاقوں سے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ حاصل کی جائے گی تاکہ ملزمان کا سراغ لگایاجاسکے ۔
اہم خبریں سے مزید