• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ودیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت 15مارچ تک ملتوی

اسلام آباد (خبر نگار) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ نے وفاقی پولیس کی جانب سے جواب کیلئے مہلت کی استدعا پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیر داخلہ محسن نقوی و دیگر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت 15 مارچ تک ملتوی کر دی۔ وفاقی پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی لیگل نعیم یوسف عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ اس کیس سے متعلقہ ایس ایچ او لال مسجد کے معاملے کی وجہ سے مصروف ہے۔ عدالت مزید 2 ہفتے کا وقت دے۔ جواب جمع کروا دیں گے۔ جج محمد افضل مجوکہ نے کہا کہ لال مسجد والا کام ہے تو کیا یہ کام نہیں ہے؟ جج افضل مجوکہ نے ڈی ایس پی لیگل سے کہا کہ یہ آپ کے لئے رپورٹ جمع کروانے کا آخری موقع ہے۔
اسلام آباد سے مزید