• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

6 ماہ میں 4803بجلی چور گرفتار،42کروڑ کے جرمانے

اسلام آباد ( ناصر چشتی، خصوصی نمائندہ)بجلی چوروں کے خلا ف جاری کریک ڈاؤن کے دوران ستمبر2023 سے تمام آپریشن سرکلز میں آئیسکو ڈیٹیکشن ٹیموں نے4803بجلی چور پکڑے اورپر 41کروڑ85لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے ۔ 2479بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا۔ بجلی نادہندگان کیخلاف کارروائی میں 2لاکھ10 ہزار سے زائد رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے آئیسکو ریکوری ٹیموں نے6ارب21 کروڑ99 لاکھ کے واجبات وصول کئے ۔
اسلام آباد سے مزید