راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ صدر واہ کے علاقہ میں فائرنگ کے تبادلے کے د وران بین الاضلاعی کار چور ہلاک ہوگیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پولیس نے کینٹ کے علاقہ سے چوری ہونے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران بین الاضلاعی کار چور ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے، ملزم سے تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چرائی گئی کار اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے ہوئی۔