کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ امریکی صدر کا دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کار کردگی کا اعتراف خوش آئند بات ہے، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی دہشت گردی کو روکنے کے عالمی سطح پر سخت قدم اٹھایا جائے،پاکستان کی حکومت، سیکیورٹی اداروں نے ہمیشہ ملک سمیت خطے میں دہشت گردی کی شدید مخالفت کی ہے اور دہشت گردی کی ان حرکتوں کو بزدلانہ اور اسلام ، انسانیت دشمن قرار دیا ہے،بھارت اور افغانستان نے ایشیا میں امن کے قیام کو کبھی پسند نہیں کیا، جبکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل نے ہمیشہ امن اور سکون کو برباد کرنے میں فخر محسوس کیا، اب وقت آگیا ہے کہ بھارت اور افغانستان کی دہشت گردی کو روکنے کے عالمی سطح پر سخت قدم اٹھایا جائے، امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری لانے میں مدد ملے ۔