• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری2گاڑیوں ،26موٹر سائیکلوں سے محروم گن پوائنٹ پر لوٹنے کی متعدد وارداتیں

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں ایک رکشے 22 موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے۔اسلام آباد میں بھی 9وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ4موٹر سائیکل، ایک موبائل فون اورنقدی اڑا لی گئی۔تھانہ ترنول کے علاقے میں ایک موٹرسائیکل جبکہ تھانہ سبزی منڈی کے علاقے میں ایک موبائل فون اور نقدی اسلحہ کی نوک پر چھین لی گئی۔ تین گھر وں کے تالے ٹوٹ گئے ۔ تھانہ پیرودھائی کے علاقہ خیابان سرسید میں محمد طلال وغیرہ سے 3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر 4 موبائل اور ایک لاکھ 52ہزار روپے ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین 4میں 3موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر رضوان احمد سے موٹرسائیکل ، موبائل اور 7ہزار300روپے،تھانہ نصیرآباد کے علاقہ مکرم ٹاؤن میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعمر حیات سے موٹر سائیکل،2موبائل ،شناختی کارڈ ، لائسنس ،اے ٹی ایم کارڈز دیگر کاغذات اور دس ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے ۔ دیگر وارداتوں میں بھی شہریوں سے پانچ موبائل اور نقدی چھین لی گئی ہولی ۔ڈھوک کالاخان میں شمع پروین کے گھر سے تالے توڑ کر2لاکھ 6ہزارروپے ، 2 موبائل ، ،اشرف کالونی میں محمد وقاص کے گھر سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے اور 2 اصیل مرغے مالیتی 80ہزار روپے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید