اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ انہوں نے اس موقع پر افسران سے خطاب ہوئے کہا کہ وفا قی دارالحکو مت میں ر مضا ن المبا ر ک کے دوران سیکو رٹی کو مزید سخت کیا جا ئے۔عبادتگاہوں، مارکیٹوں،تجارتی مراکز اور دیگر اہم مقاما ت کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے، مشکوک عناصرپر کڑی نظر رکھی جائے۔انہوں نے کہا کہ رہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدمات عمل میں لائے جائیں،تمام افسران اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار یوں کویقینی بنائیں۔تمام افسران ڈیوٹیوں کو خود چیک کریں اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارا اولین مقصد اس شہر کے باسیوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے ساتھ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے اور اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔