راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خنجر کے وار اور فائرنگ کرکے 2افراد کو زخمی کردیاگیا۔ تھانہ نصیرآباد کو اشرف مسیح نے بتایاکہ میرے مالک اجمل خان جو کینیڈا میں ہوتے ہیں ان کے خرچے پر ماہ رمضان میں افطاری کا بندوبست کیا جاتا ہے۔ تقریبا ًدس بارہ سال سے اسد للہ ولد نیک محمدقاسم آباد میں ہمارے ڈیرے پر کام کرتا ہے ،گزشتہ روز بھی تمام لوگوں کو افطاری کروائی اور میں اپنی رہائش پر چلا گیا۔ اسد اللہ جو ڈیرہ پر موجود تھا اور صفائی وغیرہ کر رہا تھا کہ یاسر محمود مغل اور اس کا بیٹا اور رقیب عرف کے بی ڈیرہ پر آئے اور اسد اللہ کو گالی گلوچ شروع کر دی ۔ اسی دوران یاسر محمود مغل نے اسد اللہ کو پکڑ لیا اور رقیب نے خنجر نکال کر وار اسد اللہ پر کئے۔تھانہ صدر بیرونی کو عزیز اللہ نے بتایاکہ گزشتہ روز 3 بجے دن میں اور گل رحمان اپنی د کان پر موجود تھے کہ شبیر مسلح پسٹل ،نصیر مسلح گن اور نصیر کا والد مرز اتینوں باہم صلاح مشورہ ہو کر میری د کان پر آئے۔ نصیر نے للکارا مارا کہ اس کو جان سے ماردو۔ اتنے میں شبیر نے اپنے پسٹل سے فائر نگ کی جس سے میں شدید زخمی ہوگیا ۔ وجہ عناد یہ ہے کہ ایک دن قبل میری شبیر و غیرہ کیساتھ توں تکرار ہوئی تھی۔