حیدرآباد (بیورو رپورٹ) پانی کی کمی‘ کراچی‘ حیدرآبادسمیت 13 اضلاع میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کا خطرہ‘ سندھ حکومت کے محکمہ آبپاشی نے الرٹ جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں بارشیں کم ہونے کے باعث ڈیمز میں پانی کی قلت بڑھ گئی ہے جس کے پیش نظر بشمول ضلع حیدرآباد اور صوبے کے دیگر اضلاع میں پانی کی شدید قلت اور خشک سالی کا اندیشہ ہے‘ حکومت سندھ کے محکمہ آبپاشی نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔ محکمہ آبپاشی کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق رواں ربیع سیزن 2024-25ءمیں ملک بھر میں بارشوں کی شدید کمی کے باعث پانی کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہوچکے ہیں‘ 3 مارچ 2025ءتک تربیلا ڈیم میں صرف 0.102ملین ایکڑ فٹ اور منگلا ڈیم میں 0.226 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے۔