پیارے بچو! ذیل میں چند بچوں کی تصاویر دی گئی ہیں، ایسے لاتعداد بچّے ہیں جن کے کھیلنے کودنے، پڑھنے لکھنے کی عُمر ہے، مگر وہ دو وقت کی روٹی کے لیے کتنی سخت زندگی گزار رہے ہیں، محنت مشقت کررہے ہیں۔ اتنی سی عُمر میں زندگی کی تلخیاں ان پر عیاں ہو چُکی ہیں۔ یہ بھی تو انسان ہیں۔ ہمارا مذہب رواداری، اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔
آپ سے بس یہ کہنا ہے کے ایسے بچے اپنے آس پاس نظر آئیں تو اپنے والدین سے کہہ کر ان کی مدد ضرور کریں۔ یہ بھی آپ کی طرح بچے ہیں، ان کا بھی اچھا کھانے اور پہننے کو دل چاہتا ہے، اس ماہ مبارک میں انہیں بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں۔
ایسا نہیں کہ ہم کو کوئی بھی خوشی نہیں
لیکن یہ زندگی بھی تو کوئی زندگی نہیں