• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں افغانستان سے لائے گئے غیرملکی اسلحے کا استعمال ثابت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کی سر زمین پرافغانستان سے لائے جانے والے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت ایک بار پھر منظرِ عام پر آگئے۔بنوں کنٹونمنٹ حملے، غلام خان کلی آپریشن میں خارجیوں سے امریکا کا چھوڑااسلحہ اور گولہ بارود برآمد 4 مارچ کو فتنۃ الخوارج نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کے بروقت ردعمل سے ان کے ناپاک ارادے ناکام ہو گئے۔اپنی ناکامی کے خوف میں حملہ آوروں نے دو بارودی مواد سے لدی گاڑیاں کنٹونمنٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 4 خودکش بمباروں سمیت 16دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید