• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری برادری ملک کا اثاثہ ہے، معیشت کا پہیہ یہیں سے چلے گا، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری برادری ملک کا اثاثہ ہے، معیشت کا پہیہ یہیں سے چلے گا ، زراعت، صنعتی ترقی اور تجارت کا فروغ حکومت کا ہدف ہے،جہاں جس کی بھی غلطی ہو گی اسے جوابدہ بنایا جائے گا۔وزیر اعظم نےان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ملکی مایہ ناز کاروباری شخصیات کے وفد سے ملاقا ت کے دوران کیا۔ شہباز شریف سے چینی سفیر نے بھی ملاقات،کی دونوں ممالک کے درمیان سیکورٹی اور انسداد دہشتگردی تعاون پر پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ کاروباری حالات کو بہتر بنانے کی کوششوں اور سازگار ماحول کے فروغ کیلئے حکومت بھرپور تعاون کرے گی تاکہ ملک کے مایہ ناز صنعتکار ملک میں خود بھی سرمایہ کاری کریں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بھی ملک میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کے بارے میں بھی آگاہ کریں اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے اضافہ میں مدد کریں، اگر ملکی سرمایہ کار سرمایہ لگائیں گے تو بیرون ملک سے بھی سرمایہ کاری ہو گی۔ کاروباری برادری نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا اور کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اہم خبریں سے مزید