• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’روشن پہلو‘‘ بھارت میں دولت مند افراد کی تعداد میں 6 فیصد اضافہ

اسلام آباد (فاروق اقدس) ہندوستان میں دولت مند افراد کی تعداد میں جن کے اثاثہ 10 ملین امریکی ڈالر سے زیادہ ہیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ہوا، ملک بھر میں 191 ارب پتی ، 26 صرف پچھلے سال اس صف میں شامل ، 2019 میں تعداد صرف 7 تھی ،’’تاریک پہلو‘‘ بھارت میں غربت پسماندہ بستیوں ہی نہیں نئی دہلی ، ممبئی جیسے شہروں میں بھی دیکھی جاسکتی ہے گلوبل پراپرٹی کنسلٹنٹ نائٹ فرینک نے اپنی دی ویلتھ رپورٹ 2025 میں بتایا کہ ہندوستان میں دولت مند ترین افراد کی آبادی کا تخمینہ 2024 میں 85,698 تھا جو پچھلے سال 80,686 ریکارڈ کیا گیا تھا، 2028 تک یہ تعداد بڑھ کر 93,753 ہو جائے گی جو کہ ہندوستان کی دولت کے بڑھتے ہوئے منظر نامہ کی عکاسی کرتی ہے۔ ہندوستان میں امیر ترین افرادکی آبادی کا بڑھتا ہوا رجحان ملک کی مضبوط طویل مدتی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری کے بڑھتے ہوئے مواقع اور پرتعیش مارکیٹ کی ترقی کو نمایاں کرتا ہے ۔ کنسلٹنٹ نے کہا کہ ہندوستان میں اب 191 ارب پتی ہیں جن میں 26 صرف پچھلے سال ہی اس صف میں شامل ہوئے جبکہ 2019 میں یہ تعداد صرف 7 تھی۔

اہم خبریں سے مزید