اسلام آباد(آئی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اچانک بڑی کمی ہوئی ہے جس کے بعد پاکستا نی شہری بھی پیڑول کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے پرامید ہیں، خام تیل کی قیمت رواں سال 20جنوری کو 82ڈالر فی بیرل تھی اور 50 دنوں سے کم وقت میں 12ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب قیمت 69.3ڈالر ہو گئی ہے۔ اس وقت خام تیل کی قیمت اگست2021کی سطح پر آ چکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 12.7 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستانی عوام امید کررہے ہیں کہ یہاں بھی پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کی جائے گی۔