• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائی پاورسلیکشن بورڈ کی صدارت وزیراعظم کی بجائے نامزد وفاقی وزیر کرنے کیلئے رولز میں ترمیم

اسلام آباد (رانا غلام قادر )اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہائی پاورسلیکشن بورڈ کی صدارت وزیر اعظم کی بجائے ان کے نامزد وفاقی وزیر کو تفویض کرنے کیلئے رولز میں ترمیم کردی ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ایس آر او جاری کر دیا۔ وزیر اعظم نے سول سرونٹس ایکٹ1973کے سیکشن 25کے سب سیکشن ایک تحت اختیارات بروئے کا ر لاتے ہوئے سول سرونٹس (پروموشن ٹو گریڈ22یا اس کے مساوی ) رولز2010میں ترمیم کی منظوری دی ،اب ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کے چیئر مین وزیر اعظم یا ان کے نامزد کردہ ایک وفاقی وزیر ہوں گے جو ان کی جگہ چیئرمین شپ کے فرائض انجام دیں گے۔
اہم خبریں سے مزید