• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی فائنل آج بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی میں ہوگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل اتوار کو بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹورنامنٹ کا میزبان ہے لیکن بھارت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے فائنل تیسرے ملک میں ہورہا ہے۔فائنل کے لئے جوش وخروش عروج پر ہے، میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہوچکے ہیں۔بھارتی ٹیم جس نے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے ہیں وہ چاروں میچ جیت کر ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو واحد شکست گروپ میچ میں بھارت کےہاتھوں 44رنز سے ہوئی تھی۔

اہم خبریں سے مزید