راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اور راہ زنی کی وارداتوں میں شہری 22موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز،نقدی ،مویشیوں ،اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد کے شہری بھی مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔رابری کی ایک واردات تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقہ میں جب کہ سٹریٹ کرائم کی 2وارداتیں تھانہ آبپارہ اور تھانہ نون کے علاقوں میں رپورٹ کی گئیں ۔ تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ شمس آباد میں2موٹرسائیکل سوار علی حمزہ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور 50ہزارروپے ،سکستھ روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پررضا احمد سے موبائل ، سیٹلائٹ ٹاؤن میں2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر سہیل عباس سے موبائل اور25ہزار روپے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ صادق آباد میں3نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد عبداللہ سے موبائل اور 10ہزارروپے ،صادق آباد میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر فاروق احمد سے موبائل ،تھانہ دھمیال کے علاقہ چکری روڈ پر 2نامعلوم ملزمان گن پوائنٹ پر شہری سے4 لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل،تھانہ چونترہ کے علاقہ میں 2نامعلوم ملزمان نے موٹرسائیکل پر جارہے مدثر حسین کو قابو کر کے باندھ دیا اور اس کے منہ پر کپڑا لگا کر بند کر کے اس کی جیب سے90ہزار روپے ،موبائل ،موٹرسائیکل بغیر نمبرجس پر کریانہ کا سامان مالیتی 20 ہزار روپے لوڈ تھا لے کر فرار ہوگئے۔کالی ٹینکی کے قریب 2نامعلوم ملزمان عمیر سے آئی پیڈ ،شاہ اللہ دتہ روڈ پر 2موٹرسائیکل سوارمحمد عمران سے 2 موبائل اور 30ہزار روپے،کمرشل مارکیٹ میں 3موٹرسائیکل سوار محمد مزمل سے موبائل اورریال،گلستان کالونی میں پیزار ڈیلیورکرنے والےمنصور اختر سے3نامعلوم موڑسائیکل سوار موبائل اور 38سوروپے،ساگری موڑ کے قریب 2موٹرسائیکل سوار پمپ کے ملازم عتیق الرحمن سے سیل کی رقم 80 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔گلاس فیکٹری کے علاقہ میں محمد معراج کی دکان سے سامان مالیتی ایک لاکھ 7ہزارروپے ، کامران مارکیٹ میں محمد عرفان کھو کھر کی دکان سے تالے توڑ کر سامان مالیتی70ہزار روپے،سی ایس ڈی کے سامنے سے حوالدار حضر ان بادشاہ کی سائیکل مالیتی18ہزار روپے ،لالہ زار میں شبانہ گل کے گھر سےسامان مالیتی80ہزار روپے ،پنڈپڑیال میں یعقوب خان کے ڈیرے سے 4 ویڑے،3 ویڑیاں اور ایک بچھا ،جاواروڈ پرسکول اینڈ کالج میںشیخ ضیاء الحق کی کینٹین کے تالے توڑ کرکریانہ کا سامان بوتلیں،سگریٹ،بسکٹ،سٹیشنری وغیرہ کل مالیتی تقریباً دو لاکھ روپے ، جھنگی دائم میں غلام ادریس کاجنریٹر 12 کیوی اور ایک فریج چوری کرلیاگیا۔