راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ میں گزشتہ روز زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی شہید ہو گئے۔ ارتفاع علی گزشتہ روز آپریشن کے دوران ملزموں کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے جو ہفتہ کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے۔فائرنگ کے دوران ایک ملزم دلبر ہلاک ہوا تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہناتھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دریں شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سی پی او سید خالد ہمدانی سمیت پولیس افسران و جوانواں اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید ہیڈ کانسٹیبل نے سوگواروں میں والدین، بیوہ، ہمشیرہ اور دو بھائیوں کو چھوڑا ہے۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید ہیڈ کانسٹیبل کا جسد خاکی سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقہ تھانہ جاتلی (سید کسراں) روانہ کر دیا گیا۔ ادھر شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کو آبائی علاقہ سید کسراں میں نماز جنازہ کے بعد سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔