• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اٹلی قرضہ تبادلہ معاہدہ کے تحت 48 میں سے 46 ترقیاتی منصوبے مکمل

اسلام آباد (ساجد چوہدری)پاکستان اٹلی قرضہ تبادلہ معاہدہ کے تحت سوا آٹھ ارب روپے مالیت کے 48میں سے 46ترقیاتی منصوبے مکمل کر لئے گئے منصوبے زراعت ،تعلیم ، این جی اوز سے متعلقہ ہیں، اقتصادی امور ،تاہم دو منصوبوں پروموشن گرین انرجی ٹو میٹی گیٹ کلائمیٹ چینج اینڈ انرجی کرائسس اور رحیم یار خان میں فلڈ ریسٹوریشن ورکس کینل سرکل منصوبوں پر کام جاری ہے ، وزارت اقتصادی امور کے مطابق اٹلی کے قرضے کی رقم 8اعشاریہ 276ارب روپے تھی جس سے پنجاب میں 1595ملین روپے سے 12منصوبوں پر کام شروع کیا گیا جن میں سے دس منصوبے مکمل کر لئے گئے جبکہ دو پر کام جاری ہے۔
اہم خبریں سے مزید