اسلام آباد (آئی این پی ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث حکومت کی جانب سے عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کا حتمی اعلان 15 مارچ کو کیا جائے گا۔ واضح رہے یکم مارچ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی تھی۔