• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ کے بازارو ں میں تجاوزات روکنے کیلئے سرویلنس ٹیمیں تعینات

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)راولپنڈی کینٹ بورڈ نے با ر بارہونے والی تجاوزا ت کو روکنے کے لئے بازاروں میں سرو یلنس ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں جو مسلسل نگرانی پر مامور رہیں گی۔ایڈیشنل سی ای او ارشد خان کی سربراہی میں عابد مجید روڈ، رینج روڈ کے علاقوں میں تجاوزا ت کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے۔ اس دوران بڑی تعداد میں دکانوں کے باہر سینکڑوں غیرقانونی شیڈز،تھڑے، سائن بورڈ، لوہے کے لگے جنگلے مسمار کردئیے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید