کراچی (ٹی وی رپورٹ) تجزیہ کار نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں ، سب کچھ برا نہیں ہورہا ۔ وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری اسکولز میں مفت تعلیم اور کھانا دیا جاتا ہے ۔ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میرنے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سب کچھ براتو نہیں ہورہا، پاکستان کالج فار گرلز اسلام آبادمیں تعلیم کا معیار اسلام آباد کے اعلیٰ ترین پرائیویٹ اسکولوںکے معیار سے بھی بہتر ہے۔اس کا مطلب ہے پاکستان میں حالات بہتر ہورہے ہیں۔ آئین کی دفعہ25اے پر یہاں عمل درآمد ہورہا ہے۔ اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس، صدف رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سے ماہ سے ریاضی لیب ہمارے پاس ہے۔ نسٹ کے اشتراک سے اس پروجیکٹ پر کام ہورہا ہے۔حساب کا مضمون بچوں کے لئے کاfun بن گیا ہے۔حساب بورڈ اور کاپی سے نکل کر زندگی کا حصہ بن گیا ہے۔ ہیڈ مسٹریس، سلمیٰ نصیرنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنڈاسپورٹس روم ایک بہت بڑا آغاز ہے۔فیڈرل سیکریٹری محی الدین احمد وانی کا آئیڈیا تھا۔ اس کی وجہ سے ہمارے اسکول کا مجموعی کلچرتبدیل ہوا ہے۔بچے صرف ایک روایتی کلاس روم میں بیٹھ کر نہیں سیکھتے۔ کوڈنگ فیلو،انجینئر ادیبہ ریاضنے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی کوڈنگ لیب پر ہم پرائمری سطح پر کام کررہے ہیں ۔ بچوں کو ہم سکھانا چاہ رہے ہیں کہ پرائمری سطح پر وہ کس طرح اے آئی ٹولز کو استعمال کرنا سیکھ سکتے ہیں۔اے آئی کے استعمال سے ہمارے وقت کی بچت ہوتی ہے ۔ اسسٹنٹ پروفیسر،عائشہ رحمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روضے کی اہمیت، فضیلت اور ماہ رمضان کی برکتوں کے بارے میں بچوں سے بات ہورہی ہے۔ فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹر، تابندہ جبین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو ٹریک سوٹ وزارت تعلیم کی جانب سے دیئے گئے ہیں۔جب بچوں کا گیم پریڈ ہوتا ہے بچے یہاں آتے ہیں۔ پرنسپل اسلام آباد کالج فار گرلز، صبا فیصل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ای روزگار سینٹراور سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آپ کو متعارف کرائوں گی۔ اس کا افتتاح آٹھ ماہ قبل ہوا ہے۔اس کے پیچھے سوچ یہ تھی کہ نوجوان بچیاں جو فری لانس،entrepreneur میں کام کرنا چاہتی ہیں۔