لاہور (اے ایف پی ) پاکستان ریکارڈ شدید دھند اور کہرسے نکل آیا ہے کروڑوں پاکستانیوں نے گزشتہ 4ماہ زہر یلی اور آلودہ فضا میں سانس لیتے گزارے جہاں فضائی آلودگی محفوظ سطح سے20گنا رہی ۔ یہ کئی بر سوں سے بد ترین وینٹر ا سماگ سیزن رہا ۔گزشتہ کئی بر سوں کے اعداد و شمار کے جائزے کے مطابق پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک میں سے ایک ہے جبکہ نو مبر سے فروری کے دوران لاہور دنیا کے بڑے آلودہ تر ین شہروں میں سر فہرست ہوتا ہے ۔ رواں سال موسم سرما کا آغاز نو مبر سے ایک ماہ قبل اکتو بر میں ہی شروع ہوگیا تھا ۔ اس دوران آلودگی کی شرح بھی بلند رہی ۔ لاہور کے کروڑوں باشندوں نے آلودہ فضا میں 6ماہ گزارے ۔ جب پی ایم 2.5شدت کے چھوٹے زرات سانس کے ذریعہ پھیپھڑوں سے ہو کر خون میں شامل ہوجاتے ہیں جو عالمی ادارہ صحت کی تجویز کردہ صحت سے20گنا زیادہ ہے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی دھند 120دن بر قرار رہی ۔ لاہور میں ایک فیکٹری کے مالک نے کہا کہ کہر اور دھند ہر سال سے بد سے بد تر ہوتی جارہی ہے۔