کراچی(اسٹاف رپورٹر) حب پمپنگ اسٹیشن پر منگل کو اچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن کے باعث کراچی کو کروڑوں گیلن پانی کم سپلائی ہوا۔ واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن سےپانی کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہو گئی جبکہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 70 ایم جی ڈی پانی کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ضلع غربی اور کیماڑی کےعلاقے متاثر ہونگے ۔ دریں اثنا ترجمان کے-الیکٹرک نے کہا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن پر آنے والا جزوی تعطل واٹر کارپوریشن کی جانب سے اندرونی نوعیت کا تھا، جو فوری بحال کر دیا گیاحب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی کے-الیکٹرک کی جانب سے معمول کے مطابق جاری ہے۔