• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ کے ریونیو میں اضافے کا امکان

اسلام آباد (قاسم عباسی) پاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ کا ریونیو 2025 میں چار ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ اسٹیٹسٹا ٹریول اینڈ ٹورازم پاکستان کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس کے علاوہ 2025 سے 2029 تک متوقع سالانہ شرح نمو 6.75 فیصد ہونے کے ساتھ پاکستان کی سفری اور سیاحتی مارکیٹ 2029 تک 5.53 ارب امریکی ڈالر کے حجم تک پہنچ سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سب سے بڑی مارکیٹ پیکیج ہالیڈیز کی مارکیٹ ہے، جس کا متوقع مارکیٹ حجم 2025 میں 1.92 ارب امریکی ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ 2029تک اس مارکیٹ میں صارفین کی تعداد 22.17 ملین تک پہنچنے کی توقع ہے، جبکہ 2025میں صارفین کی شمولیت 11.3فیصد ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو 2029تک بڑھ کر 14.6 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ مزید برآں، فی صارف اوسط آمدنی 150.66(اے آر پی یو) امریکی ڈالر ہونے کی توقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید