کوئٹہ(این این آئی) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج کوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر آج جمعرات کو کوئٹہ کا اہم دورہ کریں گے ۔دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیراعظم اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال، بولان میں جعفر ایکسپر یس پر دہشتگردوں کے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفننگ دی جائیگی ۔ اجلاس میں بلوچستان میں قیام امن کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گے ۔