• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مشیر محمد علی کو چیئرمین نجکاری کمیشن تعینات کردیا

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان چیئرمین نجکاری کمیشن نہیں رہے۔مشیر نجکاری محمد علی کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا ۔ وزیراعظم نے مشیر نجکاری محمد علی کو نجکاری کمیشن کا چیئرمین تعینات کردیا ۔،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نو ٹیفیکیشن جاری کردیا بطورچیئرمین نجکاری کمیشن محمد علی کی تعیناتی کا اطلاق فوری ہوگا۔وزیراعظم نے گذشتہ ہفتےمشیرمحمدعلی کو نجکاری کا قلمدان دیا تھا ۔محمد علی کی بطور مشیر تعیناتی کا نوٹیفکیشن27فروری کوجاری ہوا تھا ۔اس سےقبل محمد علی وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پاور تھے۔
اہم خبریں سے مزید