کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹورین اٹلی میں اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان نے دوگولڈ میڈلز جیت لئے۔ پاکستان کے معظم اقبال نے 800 میٹر سنوشوئنگ ریس جبکہ منیب الرحمن نے کراس کنٹری اسکیئنگ 50 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا ۔ روینہ قربان نے خواتین کی 50 میٹر ریس میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔گولڈمیڈلسٹ منیب الرحمن کاکہنا تھا کہ پہلی بار ورلڈ ونٹر گیمز میں حصہ لیا ہے ، پچھلے سات سال سے تیاری کررہا تھا۔ سنو شوئنگ 200 میٹر کی ریس میں پاکستان کے صبور احمداورعلی رضا نےکانسی کا تمغہ حاصل کیا ۔