• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساتھی خاتون کو ہراساں کرنے پر اسپورٹس بورڈ پنجاب کے تین ملازم فارغ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسپورٹس بورڈ پنجاب نےساتھی خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں تین ملازموں کو فارغ جبکہ ایک ملازم کو 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔ خاتون ملازمہ کی درخواست پرمحکمہ نےڈائریکٹر ایڈمن کی سربراہی میں تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔انکوائریز کی روشنی میں تین ملازمین جرم کےمرتکب پائےگئے ۔ خاتون اکائونٹس ڈیپارٹمنٹ میں عارضی ملازم ہیں۔ جنہوں نے ملازمین پر بدتمیزی اور نازیبا گفتگو کا الزام لگایا تھا۔

اسپورٹس سے مزید