• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزارت خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جمعرات کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے،جعفر ایکسپریس پرحملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں تھے ،معاملہ ابھی سفارتی سطح پر نہیں اٹھایا،طورخم بارڈر افغانستان کی وجہ سے بند ہے، جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے میں ملوث لوگ ملک کے باہر سے آپریٹ کر رہے تھے۔ دہشت گرد افغانستان میں ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں تھے۔ اس کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔‘ ابھی ریسکیو آپریشن کا پہلا مرحلہ مکمل ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید