• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا کوئی پلان نہیں

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزارت خارجہ نے چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کی خبروں کو قطعی طور پر بے بنیاد اور ’’فیک‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ 

ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ خبر ہماری نظروں سے گزری تھی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم گزشتہ سال پاکستان کے دورے پر آئے تھے ان کا یہ دورہ انتہائی کامیاب رہا تھا۔ 

ترجمان نے زور دیکر کہا کہ سوشل میڈیا پر آنے والی ان خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ 

یاد رہے کہ یہ خبر مختلف اخبارات اور ویب سائٹس پر بعض غیر سرکاری نیوز ایجنسیوں نے اخبارات کو فراہم کی تھی۔

اہم خبریں سے مزید