کراچی(اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی نے شہر بھر میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ماہ صیام میں بھی کے الیکٹرک صارفین کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے، سحرو افطار اور تراویح کے اوقات میں بھی گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے مافیا طرز پر توانائی فراہم کرنے والا ادارہ تمام اخلاقی و معاشرتی اقدار سے نابلد نظر آتا ہے جو صرف شہریوں کا خون چوسنے میں مصروف ہے، کے الیکٹرک کی کارکردگی مسلسل تنزلی کا شکار ہے ٹیرف کے نام پر مختلف حربوں سے اربوں روپے شہریوں کی جیب سے نکلوانے والا ادارہ سہولت فراہم کرنے میں غیر سنجیدہ رو یہ اختیار کئے ہوا ہے، وفاقی حکومت اور اعلیٰ عدلیہ معاشی حب پر رحم کھاتے ہوئے اِس مافیا کو لگام ڈالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔