• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے پشاور میں ریسکیو 1122 کا افتتاح

پشاور (جنگ نیوز) ڈی ایچ اے پشاور میں ریسکیو 1122 کا افتتاح ہوگیا۔ ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر ہارون رحیم مہمان خصوصی تھے۔ عوامی تحفظ کے مقصد کے تحت قائم کئے گئے اس مرکز میں آگ بجھانے، ریسکیو آپریشنز، کمیونٹی سیفٹی ٹریننگ، اور میت کو باعزت طریقے سے قبرستان تک لے جانے کی ایمرجنسی سہولیات شامل ہیں۔ ڈی ایچ اے پشاور میں ریسکیو 1122 مرکز کا قیام اس بات کا ثبوت ہے کہ سوسائٹی رہائشیوں کے تحفظ اور سلامتی کو اولین ترجیح دیتی ہے۔ ریسکیو 1122 کا مرکز فعال ہوجانے کے بعد ڈی ایچ اے پشاور صحیح معنوں میں محفوظ سوسائٹی قرار دی جاسکتی ہے۔
پشاور سے مزید