• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)کرپٹو کرنسی کو ریگولیٹ کرنے کیلئے پاکستان کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں آگیا ،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کرپٹو کونسل کے سربراہ جبکہ وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزربرائے پاکستان کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کو سی ای او مقرر کیاگیا ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے مطابق ، کرپٹو ایکو سسٹم کے قیام کیلئے پرعزم ہیں ،پاکستان کرپٹو کونسل کے ابتدائی بورڈ ممبران میں گورنر سٹیٹ بینک ، چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان ، وفاقی سیکرٹری قانون اور وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شامل ہیں، کرپٹو کونسل ملک میں بلاک چین ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے فروغ اور ضابطہ کاری کی جانب ایک نمایاں پیشرفت ہے۔

اہم خبریں سے مزید