رواں سال سندھ میں خسرہ کے2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
محکمۂ صحت کے ذرائع کے مطابق صوبہ سندھ و کراچی میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آ ر ہا ہے۔
اس سے قبل کراچی میں سب سے زیادہ 2000ء میں 900 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
اسپتال ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں خسرہ کے یومیہ 4 سے 6 مریض آ رہے ہیں۔
خسرہ میں مبتلا بچوں کی عمر 5 سال سے کم ہے۔
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ والدین بچوں کو خسرہ سے بچاو کی ویکسین لازمی لگوائیں۔