کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، اگلے سال پی ایس ایل میں حکام پر امید ہیں کہ ٹیموں کی تعداد 8ہو جائےگی، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، سال کے آخر تک ہمیں مزید2مزید ٹیمیں مل سکتی ہیں۔ اگلا ہدف لاہور،کراچی، راولپنڈی اور ملتان کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی میچز کروانا ہیں۔2025کے سیزن میں8اپریل کو پشاور پی ایس ایل کے نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔ قبل ازیں ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹرافی( لومینارا )کا سفر شروع ہوگیا، ہفتے کو ٹرافی حیدر آباد سے کراچی پہنچی اور اسے فریئر ہال میں نمائش کے لئے رکھا گیا، اسے کورنگی بھی لے جایا گیا جسے خصوصی گاڑی میں گھومایایا، دونوں مقامات پر شہریوں کی بڑی تعداد نے گہری دل چسپی اور جوش کا اظہار کرتے ہوئے ٹرافی کے ساتھ تصاویر اور سیلفیاں بنوائیں، اتوار کو ٹرافی کراچی سے لاہور جائے گی، ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں 22 ہزار سے زائد زرکون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔