• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا فتنہ خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیرِ اعظم شہباز شریف،سپیکر سردار ایاز صادق اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جینس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔وزیرِ اعظم نے مہمند اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 9 خارخیوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔ وزیرِ اعظم نےخوارج کو جہنم رسید کرتے ہوئے بہادری سے لڑتے ہوئے وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے حوالدار محمد زاہد اور سپاہی آفتاب علی شاہ کو خراج عقیدت پیش کیااور کہا ہے کہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،سپیکر نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان فتنہ الخوارج کا قلع قمع کرنے میں ضرور کامیاب ہونگے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خوارجی دہشتگرد پاک دھرتی پر ایک بوجھ ہیں اور ان کا مکمل خاتمہ قوم کی حمایت سے یقینی بنایا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید