کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں ایک اے ٹی ایف شہید جبکہ پانچ اہلکاروں سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے، گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، پولیس کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے کرانی روڈ سعادت کراس کے قریب سڑک کنارے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کیا تھا گزشتہ شب اے ٹی ایف کے چھ اہلکار ہیڈ کانسٹیبل خالد محمودٗ ڈرائیور کانسٹیبل سلیم جہانگیر ٗ کانسٹیبل عبدالواحد ٗ کانسٹیبل عبدالمالک کانسٹیبل دلبر خان اور کانسٹیبل حقداد گاڑی میں کرانی روڈ پر معمول کی گشت کر رہے تھے گاڑی جیسے ہی کلی خلی کراس کے قریب پہنچی تو بم زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے چھ اہلکار اور ایک راہگیر زخمی ہو گیا۔