• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر آصف زرداری کی اپنے تینوں نواسوں سے ملاقات، تصویر وائرل

دبئی (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی اپنی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے تینوں بیٹیوں کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی ہے۔پاکستان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بینظیر بھٹو اور صدرِ مملکت کی بیٹی بختاور بھٹو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئی تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں صدرِ مملکت کو اپنے تینوں نواسوں، میر حاکم، میر سجاول اور میر ذوالفقار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔بختاور بھٹو کی اس پوسٹ کے مطابق یہ خوبصورت تصویر کسی عام شخصیت نے نہیں بلکہ خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے بنائی ہے۔بختاور بھٹو نے اس تصویر کو ʼالْحَمْدُ لِلّٰہِ، رمضان 2025 کا کیپشن دیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید